Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کرب

By: irfan kamrani

کتنا رویا ہوں میں تجھ کو ہنسانے کے لیئے
اب تو آنسو نہ رے آنکھوں سے بہانے کے لیئے

برستی بارش نے جس گھر کو گرایا اب کے
تھا بڑا وقت لگا اُس گھر کو بنانے کے لیئے

وہ جو روٹھا تو سو بار منایا میں نے
آج میں روٹھی ہوں تو آیا نہ منانے کے لیئے

اے میرے پردہ نشیں تجھ کو خبر ہے ساری
میں بڑے کرب سے گزری تھی تجھے پانے کے لیئے

مجھ پہ الزام محبت کا لگانے والو
کتنے باقی ہیں اور ستم ڈھانے کے لیئے

وقتِ رخصت مانگی جو نشانی تو کہا
یاد کافی ہے میری تیرے دل کو جلانے کے لیئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore