By: Syed Farrukh Imdad
آنکھیں دیکھنے والی ہیں
یہ دل میں چبھنے والی ہیں
گال بھی ہیں گلابی سے
ادائیں مارنے والی ہیں
گیلے گیسو لگتے ہیں یوں
جیسے گھٹائیں برسنے والی ہے
آنکھوں کی چمک سےایسے لگے
کہ بجلیاں گرنے والی ہیں
میٹھی سی آواز میں اسکی
باتیں سننے والی ہیں
اسکی تو یہ انگلیاں بھی
لوگوں کو نچانے والی ہیں
اسکے حسین ہاتھوں کی لکیریں
میرے ہاتھ سے ملنے والی ہیں
دیکھ کے اسکے حسن کو آج
یہ آنکھیں جلنے والی ہیں
اسکے سانسوں کی خوشبو سے
یہ کلیاں مہکنے والی ہیں
چلو جھک جاوء سب پریو
وہ تخت پہ آنے والی ہیں
فرخ کی فریاد کو پڑھ کے
وہ حکم سنانے والی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?