Bazm e Urdu - The urdu poetry app

“شہ.......... مجھے نہ بتانا“

By: Saba Hassan

سچ بتانا کیا یاد آتی ہوں میں
سرد ہواؤں کے معصوم تھپیڑوں میں
گرم ہواؤں کے جھکڑو میں
برسات کی بوندوں میں .... بہار کے پھولوں میں
کانٹوں کی چبھن میں.... آہ و فغاں میں
مست ہوا میں تاروں میں کرن میں
چاند کی تازگی.... سورج کی تپش میں
چاپوں کی صد ا میں.... منزلو ں کے نشان میں
شہ.... مان لیا یاد اتی ہی نہیں میری
کوئی بھی عالم ہو کوئی بھی موسم ہو
وقت بھلا جو بھی ہو
مگر ذرا غور سے سن لو
ہاتھ دھرو دل پہ نظر روح پہ رکھ لو
جو بھی ہے.... جیسا بھی ھے
مان لیا!!! مجھے نہ اسکا مگر پتہ دینا
سوئےہوئےسارے گھاؤ میرے
بجھے ہوئے دکھوں کے سارے الاؤ میرے
ادھیڑ کرزخم وہ... جلا نہ دینا
میں حماری سی... پگلی سی... مردہ جان!!!
خوش فہمی کی تازہ قبر پہ
ماتم و نوحہ و کنعاں سی غافل
خوشگمانی کے کفن میں لپٹی... زندہ ہوں
بھرم رکھنا اس لاش کا
علم نہ ھو مجھکو
دفن کرنا میرے ماضی کو
اور شہ .........!!!! مجھے بھول جانا تم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore