Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بس اور نہیں

By: Shakira Nandini

بس اور نہیں
لوٹا دے مجھے وہ گزرا کل
لوٹا دے مجھے وہ کھویا پَل
لوٹا دے مجھے میری مسکُراہٹ
لوٹا دے مجھے میری قسمت
اندھیرے کے سائے میں کیسا جینا
لوٹا دے مجھے اِک اُمید کی کرن
لوٹا دے مجھے وہ خوابوں کے موتی
لوٹا دے مجھے وہ چوڑیوں کی کھنک
لوٹا دے مجھے وہ آنکھوں کی چمک
لوٹا دے مجھے میرا بچپن
لوٹا دے مجھے میرا بچھڑا آنگن
تجھ سے فریاد کرتی ہے یہ بندی
لوٹا دے مجھے، میرے ہاتھوں کی مہندی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore