By: R.K.JAZEB
آنسوؤں کے چراغ جلتے رہے
دل اپنا یوں ھم مسلتے رہے
بے سبب سی آس جاگی ھے
خواب آنکھوں میں پھر سے پلتے رہے
اسکی طرف جانے کا حوصلہ نہ ھوا
راستے خود بخود بدلتے رہے
یہ یقین تھا کہ جس نے حوصلہ دیا
گرتے گرتے بھی ھم سنبھلتے رہے
کاش وہ لمحہ پھر سے لوٹ آئے
بے قراری میں ہاتھ ملتے رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?