By: Daagh Dehlvi
نگاہ پھیر کے عزر وصال کرتے ہیں
مجھے وہ الٹی چھری سے حلال کرتے ہیں
میرے مزار کو وہ ٹھوکروں سے ٹھکرا کر
فلک سے کہتے ہیں یوں پامال کرتے ہیں
ہزار کام مزے کے ہیں داغ الفت میں
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?