Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت سے الجھ کر

By: چوہدری پرویز افضل Ch Pervaiz Afzal

عجیب شخص تھا وہ محبت سے الجھ کر
نت نئے طریقوں سے خود کو سلجھا رہا تھا

میری آنکھوں کے سامنے میرے چمن میں
وہ شخص میرا ہی ظرف آزما رہا تھا

اپنی ہی محفل میں بیگانہ سا لگا مجھے
وہ اپنی تنہائی کو مجھے سے چھپا رہا تھا

بات بات پے وہ مخا طب کرتا محفل کو
بن سنوار کے وہ مجھے دیکھا رہا تھا

میرے سوا محفل میں تھے سبھی اسکے
ا شا روں کناروں سے وہ مجھے سمجھا رہا تھا


دیما لہجہ جکی نظریں لڑکھڑاتی آواز
لبوں کی ہنسی کے پیچھےخود کو چھپا رہا تھا

یوں تو کٹ رہی ہے دونو ں کی زندگی پرویز
آج مجھے لگا وہ بچھڑ کر پچھتا رہا تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore