By: Sara Afzal
یاد کرتی ہوں اس کا نام سنو
اور مجھکو نہیں ہے کام سنو
آج تک مجھکو بھول پائی نہیں
وہ ملن کی حسین شام سنو
خواہش نفس سے ہے دور بہت
پیار میرا نہیں ہے عام سنو
اس کی خاطر میں شعر کہتی ہوں
اس کی خاطر ہے یہ کلام سنو
مجھکو عزت سے تم نے دیکھا ہے
جھک کے کرتی ہوں میں سلام سنو
چاہتی ہوں تمہارے دل میں کروں
عمر بھر کے لئے قیام سنو
آج سارہ کا دل بہل جائے
آج بھیجو کوئی پیام سنو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?