By: Shaheen Mughal
روح پہ چھایا ہوا درد اجالا سمجھیں
کیوں تری بات کو ہمدم نہ دلاسہ سمجھیں
جو بھی ملتا ہے وہ دیوانہ سا لگتا ہے ہمیں
دشمن جان کو بھلا کیسے سہارا سمجھیں
کس کی آنکھوں کے شب وروز دیکھیں جا کر
کیا عجب بات ہو جو آپ کو پیارا سمجھیں
آئینے میں کسے کھوٹا کسے سچا سمجھیں
کس توقع پہ کسی شخص کو اپنا سمجھیں
پھر سے خوشبو تری آئی ہے جلانے شاہین
جانے کیوں لوگ ہمیں تیرا شناسا سمجھیں۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?