By: M,masood
تو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پروا نہیں
مٹ گیے فاصلے کم ہوئی دوریاں
ختم ہونے کو ہے ساری مجبوریاں
وقت نے بے شک دی ایسی راحت
اب کسی اور راحت کی پروا نہیں
جانے کیا کیا ہمیں لوگ کہتے رہے
روح تڑپتی رہی ہنس کے سہتے رہے
جو تیرے پیار نے دی محبت مجھے
اب کسی بھی محبت کی پروا نہیں
ایک مدت ایسی کشمکش میں رہے
جس کی تھی آرزو بات وہ بن گیی
خواب لگتے ہیں سارے حقیت مجھے
اب کسی بھی حقیت کی پروا نہیں
تو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پروا نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?