By: Najma Malik
میرا شوہر مجھے ہر وقت ستاتا ہے بہت
باتیں کر کر کے میرا مغز وہ کھاتا ہے بہت
جب بھی سنتا ہے کسی فلم کے گانے ظالم
سیٹیاں مار کے گانے وہ سناتا ہے بہت
ایک پیسہ بھی کماتا نہیں ہے ہڈ حرام
پھر بھی طعنوں سے میرے دل کو جلاتا ہے بہت
دانت پیلے ہیں اور رنگ بھی کالا کالا
آ کے غصے میں میری توبہ چلاتا ہے بہت
ایسے شوہر سے تو اچھا تھا کنواری رہتی
مجھ پہ دن رات نئے ظلم یہ ڈھاتا ہے بہت
بیل لگتا ہے بڑا موٹا ہے اور گنجا ہے
پھر بھی بالوں کو ہر اک وقت بناتا ہے بہت
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?