Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ کیا ہو گیا ہے میرے دیس کو

By: Nehal Inayat Gill

یہ کیا ہو گیا ہے میرے دیس کو
یہاں قتل و غارت کیوں عام ہو گئی
کس کی ہے سازش ، یہ کس کا ہے کام
میری سر زمین کیوں بد نام ہو گئی

میں دیکھوں جدھر بھی کوئی رو رہا ہے
مگر منصفوں کا تو ضمیر سو رہا ہے
کہیں پے قاتل دستِ خون دھو رہا ہے
یہ کیا ہو رہا ہے ، یہ کیا ہو رہا ہے
رِدا کیوں حوا کی بے دام ہو گئی
یہ کیا ہو گیا ہے میرے۔۔۔۔

کیوں محفوظ نہیں ہیں یہاں گُل بدن
اَمن کا نشان ہے کہاں ہے اَمن
میرے قائد کی خواہشوں کا چمن
جبر ہی جبر کیوں ہوا ہے وطن
کیوں یہاں جرات و غیرت نیلام ہو گئی
یہ کیا ہو گیا ہے میرے۔۔۔۔
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore