Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رفتہ رفتہ

By: Muhammad Usman

کر دیا سیاست کو بدنام رفتہ رفتہ
بن گئے ہم امریکہ کے غلام رفتہ رفتہ

اتنا کھپایا زرداری نے پاکستان کو
بھوکے مرتے ہیں لوگ سرعام رفتہ رفتہ

سارے وزیر بن گئے دولت کے پجاری
ہوتا نہیں ان سے ڈھنگ کا کام رفتہ رفتہ

جمہوری حکومت نے توڑ دئیے مشرف کے ریکارڈ
کام کر دیا جمہوریت کا تمام رفتہ رفتہ

سارے اختیار رکھ لئے زرداری نے پاس
وزیراعظم بن گیا حکم کا غلام رفتہ رفتہ

بیبیاں بھی بن گئیں وزیر مشیر، منسٹر
چھوٹ گئی ان کی بھی لگام رفتہ رفتہ

سچ سے پہلوتہی کرنے والی سادہ عوام
جان لے گی عثمان کا پیغام رفتہ رفتہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore