By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
جسمانی ورزش سے بڑھتی ہے قوت
سارے اعضاء کو بھی ملتی ہے طاقت
لکھنے پڑھنے سے ہو پوری دلچسپی
کھیلیں میداں میں، جب رہتی ہے فرصت
کوشش لازم سمجھیں سپنوں کے لئے
تب جا کر ہی اپنی بنتی ہے قسمت
جتنا اپنے سے بن پائے کر ڈالے
پھر دیکھیں تو کیسی آتی ہے نصرت
لو لگ جائے گر تو ہو تمغہ حاصل
رائیگاں بھی نہ جا سکتی ہے محنت
دنیا میں روشن نامی جو پاتے ہیں
لمبے عرصہ تک کی جاتی ہے عزت
ناصح بننا کب آساں ناصر لیکن
جس کی اس کی، اپنی اپنی ہے چاہت
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?