Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھ سے تو کبھی بھی ایسا سوال مت پوچھو

By: وشمہ خان وشمہ

ہو رات وصل کی لیکن وصال ہوتا ہے
یہ درد اپنا چھپانا کمال ہوتا ہے

تھی زندگی تو ہمیشہ سے ہی بہت تنہا
کیوں اب برا یہ فرقت میں حال ہوتا ہے

یہ فاصلہ کبھی پل بھر میں مٹ بھی سکتا تھا
"کہاں کسی کو کسی کا خیال ہوتا ہے "

وہ بات بھی تو محبت کی بات ہوتی ہے
وہ سال بھی تو مسرت کا سال ہوتا ہے

مجھ سے تو کبھی بھی ایسا سوال مت پوچھو
جواب جس کا سب کو محال ہوتا ہے

خوشی تو اس کے بھی ہوتے ملی نہ تھی وشمہ
وہ غم گسار دکھوں پر تو ڈھال ہوتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore