By: zaigham jaffery
مَیں کس طرح کروں نہ غم لٹ گئے
پھٹا مصیبتوں کا بم لٹ گئے
وہ ہوشیار جن کو لوٹنے گئے
وہ بچ گئے غریب ہم لٹ گئے
لطیفِ گفتگو میں یوں محو ہوئے
ہوا نہیں ذرا وہم لٹ گئے
ابھی تلک یقین کیوں ہوا نہیں
یہ مان لو خدا قسم لٹ گئے
ردا مری نگاہ پہ یوں ڈال کے
وہ سوچ کے چلے قدم لٹ گئے
ہمیں تو ان کی چاہ پہ نہ شک ہوا
یوں کر کے جعفری بھرم لٹ گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?