Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رسوائی

By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar

ہوتی ہے رسوائی جب بھی تیرے شہر سے گذرتا ہوں
گزرتے ہوئے تیری گلی سے،زمانے سے ڈرتا ہوں

میرا اپنا سایہ میرا نہیں ،میرا سایہ بھی تیرا ہے
یہی سمجھ کر میں سائے کے ساتھ ساتھ چلتا ہوں

جو دیپ جلایا تھا کھبی تم نے میرے دل پہ
شب بھر اسی دیپ کے ساتھ جلتا رہتا ہوں

گر خدا نہ ہوتا مان لیتے ہم تجھے خدا
پھر بھی محبت میں تیری میں پوجا کرتا ہوں

نہ بھولنا صنم چاہتا ہوں تجھے دل سے میں
دیکھ کے شاکر اسے میں ہر پل ہر گھڑی جیتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore