By: وشمہ خان وشمہ
ابھی تو نیند سے جاگے ہیں ،اٹھانے والے
ہم غریبوں کو بھی جینے دے ستانے والے
ہم کو اڑنے سے فضاؤں میں نہ روکو صاحب!
ہم محبت کی صدا ئیں ہیں لگانے والے
ہم ہیں خوشبو تو ہمیں آج بسا لو خود میں
اب یہ ہونٹوں پہ دعا ہے تو ،بلانے والے
جانے کس حال میں رہتا ہے مرا جان سخن
اس کو دنیا کے خرابوں میں چھپا نے والے
میرے بھیجے ہوئے پھولوں کو نہ چھونا لیکن
میرے احساس کو کالر پہ سجا نے والے
تیرے دربار پہ آئے ہیں ،ہمیں دیکھ ذرا
اور اس در کی ہی وشمہ کو بھلانے والے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?