By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
جب دل سے کوئی اچھی محنت ہو
تب ہی آگے بڑھنے کی ہمت ہو
برتاؤ خندہ پیشانی جیسا
نرمی سے گفتاری کی عادت ہو
کب زیبا بھی چڑ چڑ کرتے رہنا
معمولی سی لیکن پر حرکت ہو
راضی خالق کو کرنا ہیں ہم کو
شامل مرضی کر لیں تو برکت ہو
مردہ فکریں چھوڑیں تو کچھ حاصل
دھن سے سلگے گر، قابل عزت ہو
گزرا ماضی دہلا دینے والا
آنکھوں سے ملتی ایسی عبرت ہو
بے حس کبتک ناصر تھوڑا سوچیں
کچھ تو کرتے، ورنہ بے غیرت ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?