By: shahid Ullah khan
وہ عادتآ یہ مسلسل عذاب دیتا ہے
کہ ہر سوال کا مبہم جواب دیتا ہے
وہ محبت کا یقیں اس طرح دلاتا ہے
کہ مرے ہاتھ میں اکثر گلاب دیتا ہے
میں کچھ بھی مانگ لوں دل سے تو مرا رب کریم
وہ مجھ کو دیتا ہے اور بے حساب دیتا ہے
نجانے چاند سے کیوں انس ہورہا ہے مجھے
وگرنہ روشنی تو آفتاب دیتا ہے
وہ سوکھے پھول خود اپنے ہی پاس رکھتا ہے
جب بھی واپس مجھے اپنی کتاب دیتا ہے
یہ مرحلہ بھی محبت میں آگیا شاہد
کہ مجھے اس کی خبر میرا خواب دیتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?