Bazm e Urdu - The urdu poetry app

طلسم کیا تھا ان آنکھوں میں ہم نے نہ جانا

By: Dr.Zahid Sheikh

جہاں کے رنج سہے پھر بھی پیار کرتے رہے
خذاں تھی زیست میں لیکن بہار کرتے رہے

فقط وفا ہی ہمارا نہیں رہا شیوہ
وفا میں جان بھی اپنی نثار کرتے رہے

خبر تھی وہ نہ پلٹ کر کبھی بھی آئیں گے
تمام عمر مگر انتظار کرتے رہے

بچھڑتے وقت یونہی مسکرا دیے تھے کبھی
بچھڑ کے آنکھوں کو پھر اشکبار کرتے رہے

طلسم کیا تھا ان آنکھوں میں ہم نے نہ جانا
بس ان کی یاد میں دل بے قرار کرتے رہے

ہزار بار کسی سے فریب کھایا ہے
ہزار بار مگر اعتبار کرتے رہے

سماج کے بھی مسائل بیاں کیے زاہد
ہم اپنے شعروں میں سب آشکار کرتے رہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore