Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کمرہ جماعت میں

By: Naweed Ahmed Aajiz.

 کہا احمد نے کالج میں
کل اپنے دوست سے ایسے
علی دیکھو! مرے ڈیڈی نے کل مجھ کو
نئی بائیک دلائی ہے
اسے ہم آزماتے ہیں
ذرا سا گھوم اتے ہیں
یہ اردو کا جو لیکچر ہے
بہت آسان سادہ ہے
اسے ہم چھوڑ دیتے ہیں
کہو پھر کیا ارادہ ہے
ذرا سی ایک دعوت ہے
مٹھائی، کیک، برگر، پیپسی
اور جو کہو گے تم
بتا ؤ ساتھ دے رہے ہو؟
علی کی آنکھ بھر آئی
اور اس نے یوں کہا احمد!
تیرے بابا سلامت ہیں
تمہیں سب کچھ دلاتے ہیں
تمھارے منہ سے جو نکلے
وہ پورا کر دکھاتے ہیں
کمی کچھ بھی نہیں تم کو
میرے حالات لیکن مختلف سے ہیں
میری ماں نے
مجھے بڑی مشکل سے پالا ہے
مجھے تعلیم کا زیور دلایا ہے
تو اپنا بیچ ڈالا ہے
مجھے واپس دلانا ہے
تمھارا ساتھ دوں کیسے؟
مجھے لیکچر میں جانا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore