Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت میں موڑ آ گیا ہے درمیان

By: Jamil Hashmi

محبت میں موڑ آ گیا ہے درمیان
نہیں ہے ہمارے ملنے کا کوئی امکان

بدل گئے ہیں راستے منزلوں کے
ہوگا ہماری جدائی کاسخت امتحان

اسے جانے کی بہت جلدی تھی
دور جا کر وہ ہو گیا ہے پریشان

اشکوں میں ڈوب گئی ہیں آنکھیں ہماری
روئیں گےاسے کھو کر یہ نہ تھا گمان

عشق میں ہوتا ہے کامیاب کوئی کوئی
رہے گا ساری عمر اسے پانے کا ارمان


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore