Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ بھولی داستاں دھرانے لگے ہیں

By: m.asghar mirpuri

وہ ہم سے مراسم بڑھانے لگے ہیں
ہم پھر پیار میں چوٹ کھانےلگےہیں

ہم جس بات کو بھلائے بیٹھے تھے
وہ بھولی داستاں دھرانے لگے ہیں

پہلے ہی قدم پہ جب چوٹ کھائی
پیار کر کے ہم پچھتانے لگے ہیں

نادانی میں جنہیں اپنا سمجھ بیٹھا
آج انہی کو ہم بیگانے لگے ہیں

تنہائی ناگن بن کر ڈسنےلگی ہے
جدائی کےناگ آگ برسانےلگے ہیں

ساری دنیا کہ دکھ درد ہمیں دے کر
وہ یوں رسم الفت نبھانےلگےہیں

ان کہ جھوٹےوعدوں پہ اعتبارکرکے
آج تک نہ اصغر کسی ٹھکانےلگےہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore