By: Syed Iftikhar Ahmed Rashk
نصیبہ مرا بھی جگانا محمد ﷺ
لحد میں رُخ اپنا دکھانا محمد ﷺ
ہے دنیا میں پیاس اور تکلیف و غم بھی
وہاں جامِ کوثر پلانا محمد ﷺ
مسلمانوں کے روزے فاقہ کشی ہیں
درس تقویٰ کا پھر پڑھانا محمد ﷺ
کرے کفر گھیرے میں محصور سب کچھ
رہِ دیں پہ اُمّت چلانا محمد ﷺ
قیامت سے پہلے قیامت ہے کیسی
کوئی راستہ ہو، سُجھانا محمد ﷺ
ابھی بھی ہیں اکثر تمہارے ہی عاشق
یہ جذبِ محبت بڑھانا محمد ﷺ
تصدق ہیں تم پر یہ پروانے عاشق
خلافت انہیں ہی دلانا محمد ﷺ
مری ایک رشکِؔ تمنّا ہو پوری
کہ وقتِ اجل رُخ دکھانا محمد ﷺ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?