Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دو لاین شاعری

By: محمد مسعود

(134)

پڑھنے والوں کا قحط ہے ورنہ
گرتے آنسو کتاب ہوتے ہیں

(135)

مجھے بھی یاد رکھنا جو لکھو کبھی تاریخ وفا کی
میں نے بھی لوٹایا ہے محبت میں سُکون اپنا

(136)

سوچتا ہوں بنا ہی ڈالوں میں
ایک فرقہ اُداس لوگوں کا

(137)

آپ کے آنسو میں آنسو دیکھ کر
آج اپنے غم کا اندازہ ہوا

(138)

بڑی ہوتی ہے مایوسی بڑی ہوتی ہے مایوسی
بنا کر ہم نے نقشِ آرزو اکثر مٹا ڈالا

(139)

حشر میں ملنے کا وعدہ تو کرو
ہم ابھی حشر برپا کرتے ہیں

(140)

کچھ تو دے بھیک اُس کو اِے ظالم
بن کے جو سائل تیرے گھر آیا

(141)

گھر سے نکل کھڑے ہوۓ پھر پُوچھنا ہی کیا
منزل کہاں سے پاس پڑے گی کہا ں سے دُور

(142)

اِسی دُعاوں میں گزُارے جا رہا ہوں زندگی اپنی
کبھی یہ زندگی کے مرحلے آسان تو ہوں گے

(143)

نہ کرو تکرار مجھے تمہارا ہی خیال ہے
پھر بات سے بات نکلے گی اور تم رُوٹھ جاو گے

(144)

میں آپ کی محبت کا احسان مند ہوں
مجھے اکیلا تو میرے اپنوں نے کیا
ڑ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore