By: Hassan Kayani
کبھی اس دیس تجھے ڈھونڈنا کبھی اس دیس تجھے ڈھونڈنا
کبھی دربدر تجھے ڈھونڈنا کبھی شب غم میں تجھے ڈھونڈنا
مجھے تیری بے نیازی عزیز تھی تجھے سچائی بھی حقیر تھی
کبھی ساری ساری راتوں کو جاگنا کبھی دن میں تجھے ڈھونڈنا
کبھی فلک کی اوج ثریا میں کبھی زمیں کی تہہ نہاں میں
کبھی عرش سے تجھے مانگنا کبھی فرش میں تجھے ڈھونڈنا
تیری یاد میں وہ تڑپ ملی کہ اپنے آپ کو بھول گئے
مجھے یاد ھے زرا زرا تیرے نگر میں تجھے ڈھونڈنا
وہ آدھے راستوں میں ساتھ چھوڑنا وہ روٹھنے کی تیری ادا
تجھے اپنی غزل میں سوچنا اپنے اشعار میں تجھے ڈھونڈنا
کوچے کو تیرے چھوڑ دیا جوگی ھی بن گئے ھم
آشفتگی میں بھی تیری وفاؤں میں تجھے ڈھونڈنا
حسن وہ اشک جو پلکوں سے گر گئے اکرام کا دریا بہا گئے
یہی احسان کیا کم ھے تیرا تیری نظر میں تجھے ڈھونڈنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?