By: Naveed Ahmed Shakir
دیکھ کے آس پاس کے منظر رو دئیے
خدا نے ہیرے پتھروں میں پرو دئیے
تباہی کیوں نہ بنے قوم کا مقدر پھر
راستے ہدایت کے جس نے کھو دئیے
چلی ہے اب کے اور بھی تیز ہوائیں
بجھنا نہیں ہے تمھیں جلتے رہو دئیے
خدا نے کیا نظر کرم کی ہم پر
غم سارے زمانے کے ہم کو دئیے
یوں تو کبھی نیند نہ آئی آنکوں میں
وقت آیا جب جاگنے کا تو سو دئیے
شاکر یاد ہے کہ آیا تھا مسیحا بن کے
اک زخم چھوڑ دیاباقی سب دھو دئیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?