By: Fazlul Hasan
نئے مطلب۔نئے آیام دئے لوگوں نے
خامشی کو مری سو نام دئے لوگوں نے
کتنے افسانے مری ذات سے منسوب کئے
ان کو من چاہے پھر انجام دئے لوگوں نے
ہم کو پاگل کہا ۔ مجنوں کہا ۔ دیوانہ کہا
عشق میں کیا نہ ہمیں نام دئے لوگوں نے
اپنی مرضی سے رہ زیست بھی طے کر نہ سکے
ہر قدم پر نئے احکام دئے لوگوں نے
بے وفا اس کو کہا ۔ پیار کو بدنام کیا
اور حوالے سبھی گم نام دئے لوگوں نے
تیری تصویر کو کیا زینت دیوار کیا
بت پرستی کے بھی الزام دئے لوگوں نے
پینا چاہا تو چھنے جام لبوں تک آ کر
چھوڑ دی مئے تو حسن جام دئے لوگوں نےخ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?