By: امن چاند پوری
وصل کیا شے ہے اور فرقت کیا
تم کو معلوم ہے محبت کیا
میری آنکھوں نے تم کو دیکھ لیا
اب ہے بینائی کی ضرورت کیا
اب اسے گھر کی یاد آئی ہے
ڈھ گئی عشق کی عمارت کیا
وصل سے دور ہو گیا بھونرا
پھول سے اڑ گئی ہے نکہت کیا
کتنے بیزار ہو گئے ہو تم
عشق میں ہو گئی تھی عجلت کیا
کتنی رونق ہے بزم فرقت میں
ہے امنؔ آپ کی صدارت کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?