By: عمیر قریشی
جب سے دیکھا ہے نگاہوں میں تری پیار کا رنگ
دشت میں دیکھ رہا ہوں گل و گلزار کا رنگ
یہ محبت کی مہک ہے جو مری باتوں میں
مجھ کو بخشا تری الفت نے یہ گفتار کا رنگ
کرب کی آگ جلاتی ہے کچھ اس طرح مجھے
ہجر میں روز بدل جاتا ہے بیمار کا رنگ
دیکھتے ہی وہ نگاہوں سے ہوا ہے اوجھل
چاند نے دیکھ لیا کیسے مرے یار کا رنگ
آج پھر میرے خیالوں میں چلا آیا ہے تو
دل پہ چھایا ہے ترے عارض و رخسار کا رنگ
دلکشی حسن میں کیا اب نہیں پہلے جیسی
فرقتِ یار میں بدلا در و دیوار کا رنگ
میرے لفظوں میں تری چاہ ہے اے جانِ غزل
حسن سے تیرے ہی نکھرا مرے اشعار کا رنگ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?