Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بہت مل جائیں گے صورت کے پرستار یہاں

By: Gulzareen Pasha Zareen

 تمام اہل وطن کے نام

بہت مل جائیں گے صورت کے پرستار یہاں
کو ئ تکتا نہیں سیرت و کردار یہاں

نہیں ملتا ھے اگر کوئ تو وفا کا پیکر
کھوٹے سکوں کے تو لگ جاتے ہیں انبار یہاں

جتنی سچائ کی تھیں ساری دکانیں بند ھیں
جھوٹ کے روز ہی سج جاتے ہیں بازار یہاں

نئے وعدے نئی قسمیں نئے دھوکے لیکر
انہی چہروں کی تو لگ جاتی ھے یلغار یہاں

کتنے ناداں ھیں میرے دیس کے پیارے باسی
جھوٹے وعدوں میں ہی آ جاتے ہیں ہر بار یہاں

پانچ برسوں میں بنا لیتے ہیں لاکھوں سے ارب
سب سے بہتر ہے سیاست کا بیوپار یہاں

کون سنتا ہے وطن کیلئے تیری آہوں کو زریں
سارے منصف ہی تو بن بیٹھے ہیں سرکار یہاں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore