By: Saima Malik
حال دل اپنا سناتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
آئینہ سامنے لاتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
یوں تو ہنستے ہوئے ہر نقش بناتی ہوں مگر
تیری تصویر بناتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
تیری محفل میں تو ملتا ہے بہت چین مجھے
جس گھڑی اٹھ کے میں آتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
یاد بے ساختہ آ جاتی ہے قریب تیری
جب کسی کو بھی ہنساتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
شام کو آگ لگا دیتی ہیں یادیں تیری
اب بھی پنگھٹ پہ میں جاتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
اپنا ہر عہد وفا بھول گیا ہے اس کو
میں اسے یاد دلاتی ہوں تو رو پڑتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?