By: Naveed Ahmed Shakir
جس محبت پر عمر بھر ناز کیا
آج اُس نے بھی نظر انداز کیا
اک محبت صرف مانگی آپ سے
یہ کیا تُو نے مرے ہمراز کیا
نکلے گی جو آہ دل سے درد میں
اب دبا دو گے مری آواز کیا
آج ہرجائی کہا اُس نے مجھے
عشق میں ہم کو ملے اعزاز کیا
آسمانوں میں کیوں ویرانی سی ہے
بھول بیٹھا ہر کوئی پرواز کیا
چھوڑ کر جانے لگا ہے اب کوئی
زندگی کا پھر کریں آغاز کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?