By: امن وسیم
ایمپائرنگ میں نیا اک تجربہ کیا
کھڑا رہا اٹھا کے میں ایک لات مسلسل
ویمپائر لگ رہا تھا جب کھڑا تھا دھوپ میں
کرنے لگا تب یاد کمرہ جات مسلسل
چھکے کا اشارہ ذرا اسٹائل میں دیا
سب دیکھنے لگے میری حرکات مسلسل
پی گیا اسٹمپ اور کھا گیا اک کیچ
لینے لگا پھر میں ڈکارات مسلسل
وائڈ کہا ہر بال کو جو بیٹ ہو گئی
سب توڑتا رہا میں روایات مسلسل
نو بال دی وہ بال جو گھٹنے پہ تھی لگی
کرنے لگا بیٹر پہ احسانات مسلسل
رشوت کے طور پر نظرانے کے نام پر
کرنے لگا نچھاور وہ عطیات مسلسل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?