By: wasi
دل ان پہ آگیا جب بالائے بام دیکھا
قلب و نظر میں ان کے ایسا پیام دیکھا
ہم دل ہی ہار بیٹھے محفل تیری ساقی
جب لب پہ مسکراہٹ آنکھوں جام دیکھا
میری محبتوں کا کوئی جواب لائے
اپنا تو ہر تصور ان کے ہی نام دیکھا
دل ان کا آئینہ ہے جب جب بھی میں نے چاہا
گردن جھکا کے ان کو ہر صبح و شام دیکھا
ہونٹوں پہ تلخ باتیں آنکھوں میں شوخیاں ہیں
پیر مغاں تمہارا یہ اہتمام دیکھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?