By: SUNDER KHAN
ادھورے ماضی کے چند ٹکڑے
تصویریں بناتے ہیں
اور ہتھیلی میں الجھے ھوئے لمحے
تقدیریں مٹاتے ہیں
ماضی کے وہ سارے عکس
میری آنکھوں میں اتر آئے
کہ پاؤں سے لپٹے
سب رسم و رواج
زنجیریں پہناتے ہیں
ماضی کا البم جب کھولوں
تیری یاد سے معطر ھوتا ھے
اور دھندھلے دھندھلے سے آئینے
چہرے پہ خواب جگاتے ہیں
ادھورے ماضی کے چند ٹکڑے
تصویریں بناتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?