Bazm e Urdu - The urdu poetry app

لیراں لیراں کر کے واپس ہٹ گیا تھا

By: Naveedsattari

لیراں لیراں کر کے واپس ہٹ گیا تھا
ہمسائے کا کُتا مجھ کو پِٹ گیا تھا

گھر کے سارے برتن ستھرے ہوگئے تھے
لوسی کُتا آکے اِن کو چِٹ گیا تھا

حال احوال تو پوچھا دل کی بات جو کی
رابطہ یار سے موبائل پر کٹ گیا تھا

یار کے کوچے میں پھر گوڈا ٹوٹ گیا
دُشمن کوئی راہ میں ٹویا کھٹ گیا تھا

راستے میں سب قیدو آخر ہار گئے
دل کا لے کے یار سے میں پرمٹ گیا تھا

روڑی پر کچھ بچے بیٹھے کھاتے تھے
باسی پھل کے ٹکڑے کوئی سٹ گیا تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore