By: UA
وہ بھول تو نہیں گیا میری گلی کا راستہ
مدت ہوئی آئینے سے مجھ کو نہ پڑا واسطہ
ہو جائے تیرے دل کو گر میرے دل سے راہ
مل جائے تیرے گھر کی گلیوں کا راستہ
آنکھوں نے سجائے ہیں جو خواب سہانے
ٹوٹنے نہ دینا تمہیں میری نظر کا واسطہ
بے نور بے آباد سی ویرانی دل کو
ہم نے تمہاری یادوں سے کیا آراستہ
عظمٰی تیری حیات ان خوابوں کا سلسلہ
جن کا نہیں تعبیر سے کوئی بھی واسطہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?