By: Shabbir Nazish
جب اُس نے گفتگو ہی سے تاثیر کھینچ لی
میں نے بھی میل جول میں تاخیر کھینچ لی
پہلے تو میرے ہاتھ میں کشکول دے دیا
پھر یوں کِیا کہ وقت نے تصویر کھینچ لی
میرے گناہ ، کیا تری رحمت سے بڑھ گئے؟
پھر کیوں مری دعائوں سے تاثیر کھینچ لی؟
دل نے ابھی لیا ہی تھا تازہ ہوا میں سانس
فوراً کسی نے پائوں کی زنجیر کھینچ لی
اِک اختلافِ رائے پر اِس درجہ برہمی؟
کیوں دوست تُونے ہجر کی شمشیر کھینچ لی؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?