Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنسو کسی کی یاد کے

By: Benish Sana

آنسو کسی کی یاد کے پی رہے ہیں
بچھڑ کے کسی اپنے سے جی رہے ہیں

عجب واردات ہو ئی اب کے برس
زخم اپنوں کے دئیے سی رہے ہیں

وہ تسلیاں، وہ دلاسے، وہ کسی کی آس
زندگی کے ہر دکھ میں سنگ ہی رہے ہیں

بچھڑ کے ملنا، مل کے بچھڑنا کسی سے
اسی کھیل میں زندگی جی رہے ہیں

جب درد چوٹ دینے کی بات آئی بینا
سب سے آگے وہاں اپنے ہی رہے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore