By: Dr. Masood Mehmood Khan
امریکہ کی ثالثی کی مناسبت سے ۔۔۔
محفلِ رندِ خرابات میں کیا ملتا ہے
رنگِ گل اشکوں کی برسات میں کیا ملتا ہے
میرے پیمانے کو دیکھا تو کہا واعظ نے
دیکھئے رندوں کو خیرات میں کیا ملتا ہے
جوبھی مل جائے اسے دیکھ کے خوش ہو لیجئے
قحط میں جنگ کے حالات میں کیا ملتا ہے
جو ملے کا تری اجرت سے بہت کم ہوگا
خوگرِ بخل سے ظلمات میں کیا ملتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?