By: M.Asghar
انسان کو زندگی میں ناکامیاں ہوتی رہتی ہیں
کئی بار اپنوں میں غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں
نہ جانےکیسا دستور ہےاس دنیا کا
جہاں شریف لوگوں کی بدنامیاں ہوتی رہتی ہیں
جو دوسروں کی راہ میں کانٹے بچھاتے رہتے ہیں
اپنے کرموں کے بدلے انہیں پریشانیاں ہوتی رہتی ہیں
ہمارے سامنے آنے کی انہیں ہمت نہیں ہوتی
گھر بیٹھے ہمارے خلاف سیاست دانیاں ہوتی رہتی ہیں
ہم لوگ دشمنوں کو بھی پالتے ہیں ناگوں کی طرح
اسی لیے ہمارے ساتھ بےایمانیاں ہوتی رہتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?