By: UA
میرے ساتھ رکنا، چلنا، میرے ساتھ بہنا
میرا سایا بن کے میرے ساتھ ساتھ رہنا
تیری محبت میرا نکھار میری میری تیری دولت
میں تیری مسکان بنوں اور تو ہو میرا گہنا
اپنی آہیں سانجھی، اپنی مسکانیں سانجھی
خوشیاں مل کے بانٹیں گے غم بھی ساتھ سہنا
میں اپنے دل کی ہر بات تم سے کہہ دیتی ہوں
اپنے دل کی ساری باتیں تم بھی مجھ سے کہنا
عظمٰی کے دل کی چاہت کو رد نہ ہونے دینا
مجھ سے دور کبھی نہ جا نا میرے ساتھ رہنا
میرے ساتھ رکنا، چلنا، میرے ساتھ بہنا
میرا سایا بن کے میرے ساتھ ساتھ رہنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?