By: Aisha Baig Aashi
تِیرگی میں روشنی کا استعارہ صرف تُم
سوچ راتوں میں جو چمکے وہ ستارہ صرف تُم
رقص کرتا ہے نگاہوں میں وہ منظر ہر گھڑی
تھام کر ہاتھوں کو کہنا بس تمہارا"صرف تُم"۔
غیر ممکن کو بھی ممکن کر دکھاتے ہو تُمہی
ہست کرتے ہو عدم سے آشکارا صرف تُم
کِھل چکے ہو تُم تخیل کے سمندر کے گلاب
حرف جو مہکائے وہ خوشبو کا دھارا صرف تُم
وا نگاہی میں جو دنیا کو نظر آئے نہ وہ
چشم بستہ بھی سمجھتے ہو اشارہ صرف تُم
مدتوں سے بہہ رہی تھی مثلِ موجِ مُضطرب
جذب جس میں ہو گئی میں وہ کنارہ صرف تُم
وقت کی آندھی مجھے عاشی گراتی کسطرح
جانتی تھی وہ کہ عاشی کا سہارا صرف تُم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?