By: AbuAbdul
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں خواب دیکھتا ہوں
بہت مشکل سوالوں کے میں جواب دیکھتا ہوں
مجھے کرنا ہے کچھ اس ایسا کے بدل جائیں میرے حالات
بڑھتی ہوی پریشانیوں کے میں سیلاب دیکھتا ہوں
بہت کوشش میں کرتا ہوں ، بڑی محنت میں کرتا ہوں
نظر آتی کامیابیوں کے میں سراب دیکھتا ہوں
کوئی ٹکراے نہ مجھ سے ، کوئی پیچھے ہٹاے نہ
سیدھی راہوں پہ چلنے کے میں ثواب دیکھتا ہوں
کوئی مشکل نہیں ہوتی ، کسی سے ڈر نہیں لگتا
اپنے رب پر بھروسے کے میں کمالات دیکھتا ہوں
بنایا اپنے خوابوں کو حقیقت دے دے کے قربانی
انہی محنت کی فصلوں کو اب میں سیراب دیکھتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?