By: M Usman Jamaie
ہتھیلی پر تمھاری ہم جو اپنا نام لکھ دیں
مقدر کو بہت پیار آئے گا اس آرزو پر
تمھارے ہاتھ پر پھیری لکیریں
گریزاں ہوکے قسمت کے لکھے سے
ہماری آرزو کو اوڑھ لیں گی
ہمارے خواب کا رستہ بَنیں گی
بدل ڈالیں گی یہ اک پل میں خود کو
ہمارے خواب کو تعبیر دیں گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?