By: dr.zahid sheikh
نہ جس کو چاہوں وہی کام مجھ کو کرنا ہے
کچھ اور زہر ابھی زندگی میں بھرنا ہے
کہا جو تم نے اسے سچ کہوں یا جھوٹ کوئی
یہ فیصلہ بھی مگر آہ تم نے کرنا ہے
کہا یہ کس نے کہ میں موت سے گریزاں ہوں
تمھارا در ہے تو پھر آج کیسا ڈرنا ہے
بقائے زیست انھیں دے کے ہو گا کیا حاصل
کہ مفلسوں کو یہاں بار بار مرنا ہے
سماج میں ہیں بہت تلخیاں و رنج و فغاں
ہمیں بھی ایسے ہی حالات سے گزرنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?