By: NEHAL INAYAT GILL
اُداسیوں کے شہر میں غم کی جاگیر میری ہے
خوشیوں کے درمیان جو کھینچی گئی لکیر میری ہے
میرا تخت ہے خاک کا سر پہ تاج بدنامیوں کا
میں شہنشائے غربت ہوں حالتِ دلگیر میری ہے
میری زندگی میں ہیں تلخیاں میری سوچ میں کہرام ہے
میرے اپنے ہی ارمانوں پہ تیز دار شمشیر میری ہے
سارے جہان کی مایوسیاں میرے بخت کی گود میں
خواب ہیں میرے ڈراؤنے حیات تعبیر میری ہے
نہ وہ جھنگ سیال سے نہ میں تخت ہزارے کا
نہال دل یونہی رانجھا بنا رہا کہتا وہ ہیر میری ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?