Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کھوئی کھوئی رہتی ہوں

By: Maria Riaz Ghouri

کھوئی کھوئی
رہتی ہوں
درد دل سہتی ہوں
نا کسی سے
بات کرتی ہوں
نا کسی سے
ملاقات کرتی ہوں
تنہائیاں میں
سہتی ہوں
کھوئی کھوئی
رہتی ہوں
پوچھتے ہیں
لوگ مجھ سے
اچانک یوں خاموش
ہو جانے کا سبب
نا کسی سے کچھ
کہتی ہوں
نا کسی سے کچھ
کہہ پاتی ہوں
کھوئی کھوئی
رہتی ہوں
گذرے وقتوں میں
سلگتی ہوں
جدائی کے
آنسو پیتی ہوں
سوچ کی وادیوں
دور تک نکلتی
ہوں
سوچ کی وادیوں
میں بھی
تم اب نہیں ملتے
تم کیوں نہیں
ملتے
تم تو میرے تھے نا
ہاں تم کبھی میرے تھے
تیری یادوں
کا ساتھ لے کر
تنہائیوں میں
سفر کرتی ہوں
کھوئی کھوئی
رہتی ہوں
درد دل سہتی
ہوں
بہت تیز گذر رہا
ہے وقت
وقت کے ساتھ
اب میں بہتی
ہوں
کھوئی کھوئی
رہتی ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore